"فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔”
فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلوں کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد نے فال سمسٹر 2026 کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 اگست تک بڑھا دیا ہے۔
ڈائریکٹر داخلہ ڈاکٹر احمد رضا کے مطابق امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے علاوہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ کے لیے دو سالہ بی ایس تھرڈ ایئر پروگرام میں بھی داخلے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے منتظر طلبہ بھی داخلے کے لیےدرخواست دے سکتے ہیں۔ڈائریکٹر داخلہ نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ داخلوں سے متعلق مکمل معلومات اور آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے فیڈرل اردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔انہوں نے بتایا کہ فال سمسٹر 2026 کی کلاسوں کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔








