صوابی، ہفتہ شہداء پولیس افسران کی شہداء کی قبروں پر حاضری

پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):صوابی میں ہر سال یومِ شہداء پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ترجمان ضلعی پولیس صوابی کے مطابق ہفتہ شہداء پولیس کی مناسبت سے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ اس موقع پر …

پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):صوابی میں ہر سال یومِ شہداء پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ترجمان ضلعی پولیس صوابی کے مطابق ہفتہ شہداء پولیس کی مناسبت سے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شاہی ملک خان، ایس ایچ او تھانہ گدون iDS فواد خان، ایس ایچ او تھانہ اتلہ صدام خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدوں کو الگ الگ سلامی پیش کی۔ پولیس افسران نے شہیدوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور تمام شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر شہیدوں کے ورثاء بھی موجود تھے۔