مودی سرکار کوپیپرلیک اور امتحانات منسوخی کے معاملہ پر طلبا سے معافی مانگنی چاہیے، راہول گاندھی

"راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو پیپر لیک اور امتحانات کی منسوخی کے معاملے پر طلبا سے معافی مانگنی چاہیے۔”

نئی دہلی۔2اگست (اے پی پی):کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ طلباء کو نریندر مودی کی طر ف سے معافی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مودی سرکارکو طلباء سے معافی مانگی چاہیے کیونکہ پیپرلیک اور امتحانات منسوخ ہونے سے انکا مستقبل بربادہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ”ایکس” پر لکھا کہ والدین کے لیے اپنے بچے کو کھونے کا دکھ سب سے بڑا ہوتا ہے ، ہر نوجوان کی موت کے پیچھے ایک ایسا خاندان ہے جسکا دکھ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جب نظام تعلیم ہی ٹھیک نہیں ہے تو طلباء احتجاج نہیں تو اور کیا کریں گے۔راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی طلباء کو معاف کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے نہ تو کسی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی ایسے طالب علم سے ملے جسکا مستقبل پیپر لیک کے سبب متاثر ہوا ہے لہذا بھارتی طلباء کو وزیر اعظم مودی کی معافی کی معافی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ طلباء پر جو گزری اس پر مودی کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔