"قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد احمد رضا قادری 2,308 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہرالنساء 740 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔”
ایل اے 44 ویلی 5: مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہرالنساء 740 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔
اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقہ میں ووٹوں کی کل تعداد 6952 تھی جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 4064 رہی جن میں سے 48 ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔ اس حلقہ میں کل 8 امیدوار مدمقابل تھے جن میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہرالنساء 740 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔ یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد راشد اسلام 502 جبکہ جماعت اسلامی کے حنیف منظور ڈار 392 ووٹ لے سکے۔








