آزاد کشمیر حکومت کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دو ممبران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم

آزاد کشمیر حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دو ممبران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

مظفرآباد۔9جون (اے پی پی):آزاد کشمیر حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دو ممبران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ آزادکشمیر کے مطابق بغاوت کی کارروائی کے لیے شوکت نواز میر ساکنہ بینک روڈ مظفرآباد اور مہران ارشد خواجہ ساکنہ ڈڈیال میرپور کو نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔دونوں ملزمان نے اپنی تقاریر، تحریری مواد، ویڈیو و آڈیوز کے ذریعے بغاوت کا ارتکاب کیا۔حکومت نے دستیاب ریکارڈ کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 196 کے تحت جائزہ لینے کے لیے میرپور اور مظفرآباد کے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کر دیں۔دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چالان پیش کیا جائے۔