آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے حکومت سازی کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جس کے تحت نئی ریاستی کابینہ کی باقاعدہ حلف برداری کی تقریب صدر ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوئی
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کا مرحلہ مکمل، نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
مظفر آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے حکومت سازی کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جس کے تحت نئی ریاستی کابینہ کی باقاعدہ حلف برداری کی تقریب صدر ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے نو منتخب وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔نئی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء میں کرنل (ر) وقار نور، اظہر صادق، عبدالرحمن آرائیں، راجہ ثاقب مجید، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، راجہ ریاست، سردار میر اکبر اور عمیر نعیم شامل ہیں جنہوں نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔
اس اہم پیشرفت کے ساتھ ہی ریاست میں انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا کلیدی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔حلف برداری کے بعد نو منتخب کابینہ ریاستی نظم و نسق اور حکومتی امور کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔ نو تشکیل شدہ کابینہ کے اراکین کے مابین محکموں اور قلمدانوں کی تقسیم کا عمل آئندہ مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔








