اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر میں ممکنہ حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے اپنا واضح مؤقف پیش کر دیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر میں بہتر گورننس، شفافیت، اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی …
آزاد کشمیر میں ممکنہ حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے اپنا واضح مؤقف پیش کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر میں ممکنہ حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے اپنا واضح مؤقف پیش کر دیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر میں بہتر گورننس، شفافیت، اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سینئر رہنما چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، افتخار گیلانی سمیت پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر، احمد رضا قادری، راجہ صدیق اور کرنل وقار نور بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی نے کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے کیے ہیں۔
موجودہ آزاد کشمیر حکومت کی نااہلی کے باعث انتظامی گورننس اور ترقی کے عمل میں شدید مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس لیے آزاد کشمیر کے عوام کی خوشحالی کے لیے موجودہ سیٹ اپ میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔احسن اقبال نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو تحریکِ عدم اعتماد میں ووٹ دے گی، تاہم پارٹی تحریک کی کامیابی کے بعد حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی جاری رکھے گی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر کے ساتھ تاریخی اور مضبوط رشتہ ہے۔ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں اور گورننس کے شعبے میں ریکارڈ قائم کیے، اور آج بھی پارٹی کا تعلق آہنی فولاد کی طرح مضبوط ہے۔








