آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کےلیے 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ترجمان الیکشن کمیشن

"آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جانچ پڑتال کے دوران 41 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ ان کے خلاف اپیلیں اتوار تک دائر کی جا سکتی ہیں۔”

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لیے45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جانچ پڑتال کے دوران 41 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ،جس کے خلاف اپیلیں کل اتوار تک کی جاسکیں گی۔

ہفتہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے آزاد کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ۔ترجمان کے مطابق 45 حلقوں میں سے 41 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عمل 25 تا28 جون تک ہے اب تک 12 اپیلیں موصول ہوئی ہیں۔کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کی سماعت 29 تا 30 جون تک ہو گی جبکہ یکم اور 2 جولائی کو اپیلوں پر سماعت مکمل کر کے حتمی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں