اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر سے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکیورٹی و سیاسی صورت حال بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی تشدد اور آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ …
آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی وفاقی وزیر اُمور کشمیر چوہدری محمدبرجیس طاہر سے ملاقا ت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر سے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکیورٹی و سیاسی صورت حال بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی تشدد اور آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی پرُزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک منظم انداز میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبد یل کی جاسکے۔انہوںنے کہاکہ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اپنی اشتعال انگیز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جو خطہ کی سلامتی کےلئے انتہائی خطرنا ک ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر آج پاکستان جوہری طاقت نہ ہوتا تو بھارت پاکستان کے خلاف کب کی مہم جوئی کر چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے جنہوں نے آج سے 20 سال قبل جرات مندانہ فیصلے کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کے عوام بھارت کی پرُ تشدد کاروائیوں اور بلااشتعال فائرنگ سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور کشمیر کے عوام بھارت سے اپنے حق خود ارادیت چھین کر رہیں گے۔








