اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آذربائیجان کے آئین کی 30 ویں سالگرہ کے سلسلے میں دارالحکومت باکو میں بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس جاری ہے ،پارلیمانی کانفرنس میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آج آذربائیجان میں مصروف دن گزاریں گے۔ چیئرمین سینیٹ آذربائیجان کے قومی لیڈر حیدر …
آزربائیجان کے آئین کی 30 ویں سالگرہ ، باکو میں بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس جاری، سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آذربائیجان کے آئین کی 30 ویں سالگرہ کے سلسلے میں دارالحکومت باکو میں بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس جاری ہے ،پارلیمانی کانفرنس میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آج آذربائیجان میں مصروف دن گزاریں گے۔
چیئرمین سینیٹ آذربائیجان کے قومی لیڈر حیدر علییوف کے مزار پر حاضری دیں گے اور شہداء کی یاد میں قائم یادگار پر بھی پھول چڑھائیں گے۔چیئرمین سینیٹ آذربائیجان کے آئین کی 30 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔








