کینبرا۔2دسمبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا لگ گیا، آسٹریلیا کے نامور آل رائونڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔37 سالہ آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔گلین میکسویل نے کہا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد میں نے آئی پی ایل …
آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کا بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان

مزید خبریں
کینبرا۔2دسمبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا لگ گیا، آسٹریلیا کے نامور آل رائونڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔37 سالہ آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔گلین میکسویل نے کہا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقاکے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔فاف ڈوپلیسی اور معین علی آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔
آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔ آئی پی ایل کی منی آکشن کے لیے جن کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے تاہم ان میں گلین میکسویل شامل نہیں ہیں۔گلین میکسویل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے مختصر عرصے میں اہم کردار ادا کیا، مگر ایک خراب سیزن کے باعث ٹیم نے انہیں ریلیز کردیا تھا۔2025 کے میگا آکشن میں پنجاب کنگز نے انہیں خریدا تھا لیکن وہاں بھی مایوس کن کارکردگی کے باعث فائنلسٹ ٹیم نے انہیں برقرار نہیں رکھا۔ پنجاب کنگز سے ریلیز ہونے کے بعد گلین میکسویل نے آئی پی ایل منی آکشن میں رجسٹریشن نہیں کرائی، اسی لیے ممکن ہے کہ وہ 2026 کا ایڈیشن نہ کھیلیں۔واضح رہے کہ فاف ڈوپلیسی اور معین علی نے حال ہی میں آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔








