آسٹریلوی وزیرِاعظم ایندھن کی فراہمی سے متعلق بات چیت کے لیے9اپریل سے سنگا پور کادورہ کریں گے

کینبرا۔7اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز ایندھن کی فراہمی سے متعلق بات چیت کے لیے 9اپریل بروز جمعرات سے سنگا پور کا3 روزہ دورہ کریں گے۔شنہوا کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ وہ ایندھن کی فراہمی سے متعلق بات چیت کے لیے جمعرات سے سنگا پور کا3 روزہ دورہ کریں گےجہاں وہ وزیرِاعظم لائورنس ونگ سے ملاقات کریں گے اور ضروری اشیاء، خصوصاً پیٹرولیم …

کینبرا۔7اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز ایندھن کی فراہمی سے متعلق بات چیت کے لیے 9اپریل بروز جمعرات سے سنگا پور کا3 روزہ دورہ کریں گے۔شنہوا کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ وہ ایندھن کی فراہمی سے متعلق بات چیت کے لیے جمعرات سے سنگا پور کا3 روزہ دورہ کریں گےجہاں وہ وزیرِاعظم لائورنس ونگ سے ملاقات کریں گے اور ضروری اشیاء، خصوصاً پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کو یقینی بنانے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سنگاپور، آسٹریلیا کو ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ آسٹریلیا، سنگاپور کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باوجود اس وقت آسٹریلیا میں ایندھن کی فراہمی محفوظ ہے، تاہم وفاقی حکومت نظام کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کے بعد ہو رہا ہے جس کے تحت ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے اور توانائی کی سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔البانیز نے بتایا کہ آج ( منگل کو)آسٹریلیا میں ایندھن کی قلت کا سامنا کرنے والے پٹرول پمپس کی تعداد ایسٹر سےقبل کے مقابلے میں کم رہی، اور انہوں نے ایندھن کے محتاط استعمال پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔