کینبرا۔15دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر والی فائرنگ کے واقعے کے بعد حکومت اسلحہ رکھنے کے قوانین مزید سخت کرنے پر غور کرے گی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ فوری طور پر ریاستی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے ہنگامی اجلاس میں سخت اسلحہ قوانین پر بات کریں گے۔ انہوں نے …
آسٹریلوی وزیرِاعظم کا اسلحہ قوانین مزید سخت کرنے کا عندیہ

مزید خبریں
کینبرا۔15دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر والی فائرنگ کے واقعے کے بعد حکومت اسلحہ رکھنے کے قوانین مزید سخت کرنے پر غور کرے گی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ فوری طور پر ریاستی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے ہنگامی اجلاس میں سخت اسلحہ قوانین پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ اس نوعیت کے حملوں کو روکنے کے لئے جو بھی اقدام ضروری ہوا کرنے کے لئے تیار ہے۔
ممکنہ اصلاحات میں ایک فرد کے لئےلائسنس یافتہ اسلحے کی تعداد پر حد مقرر کرنا اور وقتاً فوقتاً اسلحہ لائسنس کا ازسرِنو جائزہ لینا شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے حالات بدل سکتے ہیں۔ لوگ وقت کے ساتھ انتہاپسندی کی طرف جا سکتے ہیں۔ اسلحہ لائسنس ہمیشہ کے لئے نہیں ہونے چاہییں۔آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِاعلیٰ کرس منس نے کہا کہ ریاست کے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔








