زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے سے 22.474 ارب ڈالر ہو گئے
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے سے 22.474 ارب ڈالر ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے سے 22.474 ارب ڈالر ہو گئے۔ جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری رپورٹ کے مطابق 31 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.474ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.043 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.431 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ملین ڈالر کے اضافے سے 17.043 ارب ڈالر ہو گئے۔







