بنگلور۔20اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی سنچری سکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
جمعہ کو بنگلور میں ہونے والے میچ میں ڈیوڈ وارنر نے مچل مارش کے ساتھ مل کر نہ صرف پہلی وکٹ پر259 رنز کی تاریخ ساز پارٹنر شپ قائم کی بلکہ اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے 163 رنز کی اننگز کھیلی،
یہ وارنر کی پاکستان کے خلاف لگاتار چوتھی ون ڈے سنچری ہے، ون ڈے فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف کسی کھلاڑی کی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ مسلسل سنچریاں ہیں، اس سے قبل ویرات کوہلی نے 2017 ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 4 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔