سڈنی ۔24جنوری (اے پی پی):آسٹریلیاکے سڈنی ہاربر کے ساحل پر شارک کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ شنہو ا کے مطابق حکام نے بتایا کہ 12 سالہ نیکو اینٹک اتوار کی سہ پہر سڈنی ہاربر کے جنوبی کنارے واقع ایک ساحل پر چٹان سے پانی میں چھلانگ لگانے کے بعد مبینہ طور پر بل شارک کے حملے کا شکار ہوا۔ دوستوں …
آسٹریلیا، سڈنی ہاربر کے ساحل پر شارک کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا

مزید خبریں
سڈنی ۔24جنوری (اے پی پی):آسٹریلیاکے سڈنی ہاربر کے ساحل پر شارک کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ شنہو ا کے مطابق حکام نے بتایا کہ 12 سالہ نیکو اینٹک اتوار کی سہ پہر سڈنی ہاربر کے جنوبی کنارے واقع ایک ساحل پر چٹان سے پانی میں چھلانگ لگانے کے بعد مبینہ طور پر بل شارک کے حملے کا شکار ہوا۔
دوستوں نے اسے فوری طور پر پانی سے باہر نکال کر سڈنی چلڈرن ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے جانبر نہ ہو سکا۔اتوار کی سہ پہر پیش آنے والا یہ واقعہ 48 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے ساحلوں پر ہونے والے چار شارک حملوں میں پہلا تھا۔
پولیس کے مطابق تیسرا حملہ پیر کے روز شمالی سڈنی میں پیش آیا، جس میں 27 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہنگامی سرجری کے بعد اس کی حالت بہتر ہے۔حکام نے ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں جبکہ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








