سڈنی۔ 8 فروری (اے پی پی)آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ کے قصبے انگھم پر ہزاروں چمگادڑوں کی یلغار کے باعث رہائشی پریشان ہوگئے۔ آسٹریلیا کے مطابق انگھم کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ چمگاڈروں کی کثیر تعداد نے قصبے میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان چمگادڑوں کو بھگانے کے …
آسٹریلیا ،کوئنز لینڈ پر ہزاروں چمگادڑوں کی یلغار

مزید خبریں
سڈنی۔ 8 فروری (اے پی پی)آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ کے قصبے انگھم پر ہزاروں چمگادڑوں کی یلغار کے باعث رہائشی پریشان ہوگئے۔ آسٹریلیا کے مطابق انگھم کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ چمگاڈروں کی کثیر تعداد نے قصبے میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے اقدامات کریں۔ رہائشیوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں چمگادڑوں کی وجہ سے یہاں افراتفری کا عالم ہے، ان چمگادڑوں کی بدبو، شور اور گندگی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ ہم چمگادڑوں کو بھگانے اور انہیں واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے قانون کے مطابق چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے انہیں مارنا یا نقصان پہنچانا منع ہے۔








