پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 574.76 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 574.76 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 574.76 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 177166.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 689.166 ملین حصص کا کاروبار ہواجن کی مجموعی مالیت 35.657 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت گزشتہ روز کے 19.787 ٹریلین روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 19.883 ٹریلین روپے ہو گئی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 246کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،216 کی قیمتوں میں کمی اور 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے 250.242 ملین حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ پاک ریفائنری کے 30.856 ملین حصص اور کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 27.104 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔نمایاں تیزی والے حصص میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص 62.80 روپے اضافے سے 25222.80 روپے پر بند ہوئے جبکہ سیفائر فائبرز لمیٹڈ کے حصص 60.34 روپے اضافے کے بعد 1113.36 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب نمایاں کمی کا شکار ہونے والے حصص میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص 497 روپے کمی سے 17300 روپے جبکہ ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص 147.07 روپے کمی کے بعد 4002.97 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 203.40 پوائنٹس کی بہتری سے 52670.80 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1891.30 پوائنٹس کے اضافے سے 251460.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔







