پاکستان مینز انڈر 19 ٹیم کا دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع
دورہ انگلینڈکی تیاریاں،قومی مینز انڈر19ٹیم کاتربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع

مزید خبریں
لاہور۔21اگست (اے پی پی):پاکستان مینز انڈر 19 ٹیم کا دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا۔ترجمان کے مطابق کیمپ کے پہلے روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کھلاڑیوں و کوچز سے ملاقات کی اور انہیں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹ کیریئر میں قومی انڈر 19 ٹیم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی کنڈیشنز، ڈسپلن کی اہمیت اور بین الاقوامی دورے کی تیاریوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز فراہم کیں۔ پاکستان انڈر 19 کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے بھی کھلاڑیوں کو دورے کے دوران درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا اور ٹیم میں ان کے کردار و ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز 2 ستمبر سے چار روزہ یوتھ ٹیسٹ میچ سے کرے گی، جبکہ 9 سے 16 ستمبر تک پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔







