آسٹریلیا ، دریا میں ڈوبنے کے باعث دو افراد ہلاک

کینبرا۔26جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک دریا میں ڈوبنے کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز کو سڈنی سے 400 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع قصبے گلینیفر کے قریب ایک دریا میں چند افراد کے پانی میں پھنسنے کی اطلاع ملی۔ پولیس …

کینبرا۔26جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک دریا میں ڈوبنے کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز کو سڈنی سے 400 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع قصبے گلینیفر کے قریب ایک دریا میں چند افراد کے پانی میں پھنسنے کی اطلاع ملی۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر بتایا گیا کہ دو مرد اور ایک خاتون، جن کی عمریں تیس برس کے لگ بھگ تھیں۔تینوں افراد کو پانی سے نکال لیا گیا، تاہم دونوں مردوں کو بچایا نہ جا سکا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔خاتون کو قریبی ساحلی شہر کوفس ہاربر کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔یہ واقعہ آسٹریلیا میں طویل تعطیلات کے دوران پیش آیا، جہاں پیر کے روز یومِ آسٹریلیا کے موقع پر قومی تعطیل منائی جا رہی ہے۔