آسٹریلیا اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا

سڈنی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا۔ سٹاک ہو م انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2017 ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں آسٹریلیا چوتھے نمبر پر تھا تاہم 2018ء میں وہ دفاعی اخراجات می غیر معمولی اضافے کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔آسٹریلیا کے دفاعی اخراجات میں اضافے …

سڈنی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا۔ سٹاک ہو م انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2017 ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں آسٹریلیا چوتھے نمبر پر تھا تاہم 2018ء میں وہ دفاعی اخراجات می غیر معمولی اضافے کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔آسٹریلیا کے دفاعی اخراجات میں اضافے میں جدید ترین لڑاکا طیاروں جوائنٹ سٹرائیک فائٹرز کی بھاری ادائیگیوں اور فرانسیسی آبدوز کے منصوبے پر اخراجات نے اہم کردار ادا کیا ۔آسٹریلوی حکومت نے اسلحہ کی درآمد و برآمد میں موجود عدم توازن کو دور کرنے کے لئے اسلحہ برآمد کرنے والی دس بڑی آسٹریلوی کمپنیوں کو مراعات بھی دی ہیں جن میں ان کمپنیوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری سر فہرست ہے تاہم آسٹریلوی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے باوجود آسڑیلیا کا اسلحہ برآمد کرنے والے دس بڑے ممالک میں شامل ہو نا بے حد مشکل ہو گا۔ایس آئی پی آر آئی کی طرف سے جاری فہرست میں 2018ء کے دوران اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے، آسٹریلیا دوسرے، چین تیسرے، بھارت چوتھے اور پاکستان دسویں نمبر پر رہا۔ فہرست میں اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں امریکہ پہلے، روس دوسرے، فرانس تیسرے ، جرمنی چوتھے، سپین پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، چین ساتویں، برطانیہ آٹھویں، اسرائیل نویں اور آسٹریلیا پچیسویں نمبر پر رہا۔