آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

پالے کیلی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) منگل کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل کینگروز نے میزبان ٹیم کو ون …

پالے کیلی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) منگل کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل کینگروز نے میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 4-1 سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی اس کے بعد تیسرے ون ڈے میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم کینگروز نے میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

Leave a Reply