آسٹریلیا میں اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، خاتون شدید زخمی

کینبرا۔26فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کےباعث ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڈنی کے نواحی علاقے میں ایک یونٹ کمپلیکس کی تیسری منزل پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 40سالہ خاتون نے جان بچانے کے لیے باتھ روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی، جس کے …

کینبرا۔26فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کےباعث ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڈنی کے نواحی علاقے میں ایک یونٹ کمپلیکس کی تیسری منزل پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 40سالہ خاتون نے جان بچانے کے لیے باتھ روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

آگ پر قابو پانے کے بعد فائر فائٹرز کو مکان کے اندر سےایک چالیس سالہ شخص کی لاش ملی۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے مزید دو افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ مجموعی طور پر 25 مکینوں کو عمارت سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔