کینبرا۔22جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا کی حکومت نے بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کے خاتمے کے لیےنئی مہم کا آغاز کردیا۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں قومی بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے منعقد کانفرنس میں اٹارنی جنرل مارک ڈریفس نے خطاب کرتے ہوئے عمررسیدہ افراد کے استحصال کو ظلم اور بدسلوکی کی شرمناک شکل قرار دیا۔انہوں نے بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے قومی اشتہاری مہم کے لیے 4.8 ملین آسٹریلوی ڈالر (3.2 ملین امریکی ڈالر) کا اعلان کیا۔
مارک ڈریفس نے کہاکہ آسٹریلیا کےبزرگ شہریوں کو جسمانی بدسلوکی کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور مالی بدسلوکی، جنسی زیادتی کا بھی سامنا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے ۔یہ اشتہاری مہم، جو ملک بھر میں ٹیلی ویژن، آن لائن اور ہیلتھ کلینک پر چلائی جائے گی، آسٹریلیا افرادکی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ بزرگوں کے ساتھ ہوتی ہوئی بدسلوکی بارے بات کریں تاکہ اس حوالے سےامدادی اقدامات کیے جاسکیں ۔ واضح رہے2021 میں شائع ہونے والی ایک سرکاری تحقیق کے مطابق ملک میں 6میں ایک بزرگ فردکو پچھلے 12 مہینوں میں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ۔