آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے
آسٹریلیا میں دو گاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص ہلاک، 6 زخمی

مزید خبریں
کینبرا۔5اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق جنوبی آسٹریلیا پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی شب ایڈیلیڈ کے شمالی مضافاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک ایس یو وی اور سیڈان آپس میں ٹکرا گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں سیڈان کا 53 سالہ ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایس یو وی میں سوار 6 افراد، جن میں 38 سالہ خاتون ڈرائیور، 35 سالہ خاتون مسافر اور 4 بچے شامل تھے، کو معمولی نوعیت کے زخموں کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات اور حالات کی تحقیقات کے لیے میجر کریش یونٹ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رواں سال جنوبی آسٹریلیا میں سڑک حادثات کے نتیجے میں اب تک 84 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 2025 کے پورے سال میں 87 اور 2024 میں 89 افراد سڑک حادثات میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔








