کینبرا ۔20جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں کار اور ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ایمرجنسی سروسز کو صبح کے وقت کریسی نامی قصبے کے قریب ریلوے کراسنگ پر حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جو میلبورن سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق کار میں سوار دونوں افراد، جن کی تاحال باضابطہ شناخت نہیں ہو سکی، موقع …
آسٹریلیا میں کار اور ٹرین میں تصادم، دو افراد ہلاک

مزید خبریں
کینبرا ۔20جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں کار اور ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ایمرجنسی سروسز کو صبح کے وقت کریسی نامی قصبے کے قریب ریلوے کراسنگ پر حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جو میلبورن سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
حکام کے مطابق کار میں سوار دونوں افراد، جن کی تاحال باضابطہ شناخت نہیں ہو سکی، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق مال بردار ٹرین کم از کم 60 ڈبوں پر مشتمل تھی، جبکہ ٹرین میں صرف ڈرائیور اور دو عملے کے ارکان سوار تھے۔پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔








