پرتھ۔22نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ہفتہ کو ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گس اٹکنسن 37، اولی پوپ 33 اور بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ …
آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
پرتھ۔22نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ہفتہ کو ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گس اٹکنسن 37، اولی پوپ 33 اور بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولانڈ نے چار جبکہ مچل سٹارک اور برینڈن ڈوگیٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی اننگز میں 40 رنز خسارے میں جانے کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف ملا جو اس نے تراوس ہیڈ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تراوس ہیڈ نے 4 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 123 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ مارنس لابوشین نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ مچل سٹارک کو میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز 172 رنز کے جواب میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔








