آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بینونی۔11فروری (اے پی پی):آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ، ہرجاس سنگھ نے نصف سنچری بنائی ، راج لمبانی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 44ویں اوور …

بینونی۔11فروری (اے پی پی):آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ، ہرجاس سنگھ نے نصف سنچری بنائی ، راج لمبانی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 44ویں اوور میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، آدرش سنگھ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے ، راف میک ملن اور مہالی بیئرڈمین نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، مہالی بیئرڈمین کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔

اتوار کے روز ولومور پارک ، بینونی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا انڈر 19 کے کپتان ہیو ویبگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ، کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے ، ہرجاس سنگھ نے 55 ، ہیو ویبگن نے 48 اور ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی ،

بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے تین اور نمان تیواری نے دو وکٹیں حاصل کیں ، بھارت کی انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، آدرش سنگھ 47 اور مروگن ابھیشیک 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، آسٹریلیا کی طرف سے راف میک ملن اور مہالی بیئرڈمین نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، مہالی بیئرڈمین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

مزید خبریں