آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
آسٹریلیا کا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

مزید خبریں
کینبرا۔8اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ترک نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ان کی حکومت طویل عرصے سے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی کوششوں کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں بشمول پاکستان ،مصر،ترکیہ اورسعودی عرب کے ثالثی کردار کو سراہا۔








