کینبرا۔14دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کے اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔
آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم میزبان بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کےدرمیان واحد ٹیسٹ میچ 21 دسمبر سے شروع ہوگا جووانکھیڈے سٹیڈیم،ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 30 دسمبر کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا ۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچز وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں ہی فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 5 جنوری کو ہوگا ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں ٹی ٹونٹی میچز ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلے جائیں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گا۔