آسٹریلیا کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، کینگروز نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی

ڈربن۔ 03 مارچ (اے پی پی)آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کر لی، کینگروز نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی، کیمرون بینکرافٹ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیٹ کمنز 17 اور جوش ہیزلووڈ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود …

ڈربن۔ 03 مارچ (اے پی پی)آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کر لی، کینگروز نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی، کیمرون بینکرافٹ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیٹ کمنز 17 اور جوش ہیزلووڈ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مورنے مورکل اور کیشو مہاراج نے 3، 3 کاگیسوربادا نے 2 اور ڈین ایلگر نے ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں