آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکی تیاری،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کیمپ کے دوسرے روز بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کیمپ کا دوسرا روز مکمل ہو گیا۔ قومی کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھرپور وارم اپ سیشن میں حصہ لیا جس کے بعد سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔ وارم اپ کے بعد کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف میچ سیناریوز کے تحت مخصوص اہداف دئیے گئے تاکہ حقیقی میچ جیسی صورتحال میں ان کی صلاحیتوں کو جانچا …

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کیمپ کا دوسرا روز مکمل ہو گیا۔ قومی کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھرپور وارم اپ سیشن میں حصہ لیا جس کے بعد سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔

وارم اپ کے بعد کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف میچ سیناریوز کے تحت مخصوص اہداف دئیے گئے تاکہ حقیقی میچ جیسی صورتحال میں ان کی صلاحیتوں کو جانچا جا سکے۔ میچ کے اختتام پر کوچز نے سوپر اوور بھی کروایا، جس میں باولرز اور بیٹرز کو علیحدہ علیحدہ ٹارگٹس دئیے گئے۔

کیمپ کے دوران فٹنس، اسکلز اور پریشر ہینڈلنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ کوچنگ سٹاف کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

مزید خبریں