"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان کے علاقے دربان میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔”
گورنر خیبرپختونخوا کی ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو ڈی آئی خان کے علاقے دربان میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔
گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعلی حکام سے پولیس وین پر حملہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔گورنر نے درابن میں پولیس پر حملہ کے زخمیوں کو ہرممکن علاج کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر گور نر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملہ میں شہید پولیس کے اہلکار ہمارے محسن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا پورا ملک معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔







