ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ سکارچرز کے فاسٹ بولر میتھیو کیلی نے مسلسل انجریز سے تنگ آ کر 31 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق میٹ کیلی نے ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کیا
آسٹریلین فاسٹ بولر میٹ کیلی کا 31 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

مزید خبریں
پرتھ۔7اگست (اے پی پی):ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ سکارچرز کے فاسٹ بولر میتھیو کیلی نے مسلسل انجریز سے تنگ آ کر 31 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق میٹ کیلی نے ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کیا، جہاں انہوں نے 59 فرسٹ کلاس میچز میں 27.43 کی اوسط حاصل کی جبکہ لسٹ اے میں 32.76 اور 42 ٹی 20 میچز میں 20.85 کی اوسط سے بولنگ کی۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیلی نے ڈبلیو اے سی اے گراؤنڈ، اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان تمام لمحوں کو یادگار قرار دیا۔
کیلی ویسٹرن آسٹریلیا کی مسلسل شیفیلڈ شیلڈ کامیابیوں اور پرتھ سکارچرز کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فتح میں اہم رکن رہے، جہاں انہوں نے 2022-23ء کے شیلڈ فائنل میں وکٹوریہ کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس سیزن میں مجموعی طور پر 15.77 کی بہترین اوسط سے 35 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ کے جنرل مینیجر کیڈ ہاروے نے کیلی کی گزشتہ 10 سیزنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







