برمنگھم۔13جنوری (اے پی پی):آسٹن ولا ویمنز ایف سی نے چیلسی کی فرانسیسی مڈفیلڈر اوریان ژاں فرانسوا کو مستقل معاہدے پر سائن کر لیا ہے، جس کی فیس 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ بتائی جا رہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ رقم چیلسی ویمنز کی تاریخ میں کسی کھلاڑی کی سب سے بڑی بھی ہے۔ 24 سالہ اوریان ژاں فرانسوا 2024 میں پیرس سینٹ جرمین سے چیلسی میں شامل …
آسٹن ولا کا چیلسی کی مڈفیلڈر اوریان ژاں فرانسوا کے ساتھ معاہدہ

مزید خبریں
برمنگھم۔13جنوری (اے پی پی):آسٹن ولا ویمنز ایف سی نے چیلسی کی فرانسیسی مڈفیلڈر اوریان ژاں فرانسوا کو مستقل معاہدے پر سائن کر لیا ہے، جس کی فیس 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ بتائی جا رہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ رقم چیلسی ویمنز کی تاریخ میں کسی کھلاڑی کی سب سے بڑی بھی ہے۔
24 سالہ اوریان ژاں فرانسوا 2024 میں پیرس سینٹ جرمین سے چیلسی میں شامل ہوئی تھیں، تاہم وہ وہاں مستقل طور پر ابتدائی الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں اور مجموعی طور پر 28 میچز کھیل سکیں۔ اب وہ آسٹن ولا کے لیے زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی امید رکھتی ہیں۔آسٹن ولا کی ڈائریکٹر آف ویمنز فٹبال ماریسا ایورز نے اس معاہدے کو کلب کے بلند عزائم کا مظہر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ کلب کے مستقبل کے اہداف کی مضبوط عکاسی کرتا ہے۔
اوریان ژاں فرانسوا نے یورپی چیمپئن شپ میں فرانس کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی اور اعلیٰ سطح پر مستقل کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹیم کے معیار کو فوری طور پر بہتر بنائیں گی۔آسٹن ولا نے رواں سیزن میں نمایاں سرگرمی دکھاتے ہوئے ہفتے کو آرسنل کی ڈیفینڈر جینا نائگسوانگر کو بھی سیزن کے اختتام تک قرض پر حاصل کیا ہے، جن کے معاہدے میں مستقل سائن کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔آسٹن ولا اس وقت ویمنز سپر لیگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، جہاں اس نے ابتدائی 12 میچز میں سے 4 فتوحات حاصل کیں جبکہ 4 میچز ڈراکھیلے ہیں۔
ماریسا ایورز نے مزید کہا کہ کلب کافی عرصے سے ان کھلاڑیوں پر نظر رکھے ہوئے تھا اور انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ وہ آسٹن ولا کے پُرجوش منصوبے کا حصہ بننے پر آمادہ ہوئیں۔آسٹن ولا کی حالیہ سائننگز اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کلب ویمنز سپر لیگ میں خود کو ایک مضبوط اور مسابقتی قوت کے طور پر منوانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔








