آصف علی زرداری کا بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہونا جمہوریت اور جمہوری قوتوں کیلئے نیک شگون ہے، مہر غلام فرید کاٹھیہ

93
President Asif Ali Zardari

چیچہ وطنی۔ 10 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن اور سابق وفاقی وزیرمہر غلام فرید کاٹھیہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہونا جمہوریت اور جمہوری قوتوں کیلئے نیک شگون ہے،

آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں بحالی جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،آصف علی زرداری بطور صدر مملکت ملک میں جمہوری عمل کے فروغ اور استحکام کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرینگے