آلودگی کم کرنے کیلئے بسوں کو برقی بنانا ہو گا، ماحول کا تحفظ سب سے ضروری ہے، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ماحول کو دھواں اور آلودگی سے پاک کرنے کیلئے بسوں کو برقی بنانا ہو گا، ماحول کا تحفظ سب سے ضروری ہے، گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے خطاب میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بین الوزارتی اجلاس کے موقع …

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ماحول کو دھواں اور آلودگی سے پاک کرنے کیلئے بسوں کو برقی بنانا ہو گا، ماحول کا تحفظ سب سے ضروری ہے، گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے خطاب میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بین الوزارتی اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس پیر کو وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کاروباری برادری اور دیگر اداروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بحث و مباحثہ کے بعد وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اس پالیسی کو ہم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) لے کر جانا ہے، ہمارا پورا فوکس اس بات پر ہے کہ گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہونی چاہئے، اس کے ذریعے آئل کی ایک بلین ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں شامل ہے کہ ہم نے مینوفیکچرنگ پاکستان میں کرنی ہے اور ماحول کو دھواں اور آلودگی سے کم کرنے کےلئے بسوں کو برقی بنانا ہو گا، اگلے ہفتے لاہور میں پہلے الیکٹرک رکشہ کا افتتاح کیا جائے گا، لاہور میں فوری طور پر اس کو لاگو کیا گیا، ماحول کا تحفظ سب سے ضروری ہے۔