پی ایس ایل کی پنڈیز ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ آل رائونڈر ڈیرل مچل کو دائیں پنڈلی کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ انہیں یہ انجری 23 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران پیش آئی تھی۔میچ کے بعد پنڈیز کے میڈیکل اسٹاف نے ان کی مسلسل نگرانی کی، تاہم تفصیلی معائنے کے بعد انہیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ …
آل رائونڈر ڈیرل مچل کو پنڈلی انجری کے باعث اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔25اپریل (اے پی پی):پی ایس ایل کی پنڈیز ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ آل رائونڈر ڈیرل مچل کو دائیں پنڈلی کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ انہیں یہ انجری 23 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران پیش آئی تھی۔میچ کے بعد پنڈیز کے میڈیکل اسٹاف نے ان کی مسلسل نگرانی کی، تاہم تفصیلی معائنے کے بعد انہیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں مزید شرکت کے لیے ان فٹ قرار دے دیا گیا۔
میڈیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد ڈیرل مچل کو وطن واپس جانے اور اپنی انجری سے مکمل صحتیابی کے لیے ری ہیبلی ٹیشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پنڈیز انتظامیہ نے مچل کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔








