اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کوبیماری کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ریاستی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کرے۔یہ بات انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی دوران کہی۔ فےصل واﺅڈا نے اپوزیشن کی جانب سے فوج اور نیب سمیت ریاستی اداروں کو حدف تنقید …
آل پارٹیز کانفرنس ڈرامہ، اپوزیشن قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کرے ،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کوبیماری کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ریاستی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کرے۔یہ بات انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی دوران کہی۔ فےصل واﺅڈا نے اپوزیشن کی جانب سے فوج اور نیب سمیت ریاستی اداروں کو حدف تنقید بنانے پر سخت تنقید کی،انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اپنے ذاتی فوائد کو ترجیح دینے کی بجائے قومی مفادات کی خاطر قومی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ملک کے لیے نہیں بلکہ خود کو بچانے کے لیے ہے،اپوزےشن مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی اجازت کے لیے سیاست کر رہی ہے لیکن انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عدالتی مفرور نواز شریف لندن میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تو صحتمند ہیں لیکن عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے اپنے وطن واپس نہیں آسکتے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ ان کرپٹ جماعتوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے جمع ہوئیں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں نے ملک کو نظر انداز کیا ۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو سیاست میں کھینچنا ہمیشہ نواز شریف اور ان کی پارٹی کا وطےرہ رہا ہے، اپوزیشن کو تعمیری ایجنڈے کے ساتھ آنا چاہیے اور منتخب فورمز پر حقیقی امور اٹھائے جانے چاہئیں۔








