اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آندرے رسل، شکیب الحسن اور جانیمن ملان جیسے بڑے کرکٹرز کا پی ایس ایل میں شامل ہونا خوش آئند ہے، ساری دنیا کی نظریں پی ایس ایل پر لگی ہوئی ہیں، ایس او پیز اور بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے۔ بدھ کو اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے …
آندرے رسل اور شکیب الحسن کی پی ایس ایل میں شمولیت خوش آئند ہے،رمیز راجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آندرے رسل، شکیب الحسن اور جانیمن ملان جیسے بڑے کرکٹرز کا پی ایس ایل میں شامل ہونا خوش آئند ہے، ساری دنیا کی نظریں پی ایس ایل پر لگی ہوئی ہیں، ایس او پیز اور بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے۔ بدھ کو اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹس میں محدود آپشنز تھے مگر اس کے باوجود اچھے غیر ملکی کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔
آندرے رسل ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا نام ہیں، شکیب الحسن بھی بڑے کرکٹر ہیں، دونوں بڑے پائے کے آل رائونڈرز ہیں۔ جانیمن ملان جنوبی افریقہ کے ٹاپ کے بلے باز ہیں اور وائٹ بال کرکٹ میں صرف چوکے چھکے لگاتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ساری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہونگی کہ پی ایس ایل نے پہلے تجربات سے کیا سبق حاصل کیا۔ کھلاڑیوں، میڈیا، سپانسرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو ایس او پیز کو فالو کرنا ہوگا اور کوشش ہونی چاہیے کہ ٹورنامنٹ کا بہترین انعقاد کرکے ہم دنیا کو دکھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے ہار نہیں مانی، دوبارہ سے اپنے پائوں پر کھڑے ہوئے اور ٹورنامنٹ کو مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے پی ایس ایل کا یہ سیزن بہت ٹف ہوگا، موسم گرم ہوگا اور لگاتار میچوں میں اپنی فارم اور فٹنس کو بحال رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ امید ہے بڑے کھلاڑی اپنی بہترین کرکٹ دکھائیں گے۔ ایس او پیز اور بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے۔ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








