آواز II پروگرام میں حاصل کی گئی کامیابیوں اور سماجی ترقی کے میدان میں اس کے مؤثر اثرات کو اجاگر کرنے کے لئے اجلاس

75

سیالکوٹ ،29 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ میں آواز II پروگرام اور بہتر راستہ برائے سماجی ترقی کے اشتراک سے آواز II پروگرام میں حاصل کی گئی کامیابیوں اور سماجی ترقی کے میدان میں اس کے مؤثر اثرات کو اجاگر کرنے کے لئے اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس کی میزبانی ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محترمہ صبارانی نے کی۔اجلاس میں مختلف سرگرمیوں، مسائل کے حل اور مقامی سطح پر کمیونٹی کے ساتھ کی گئی مثبت پیش رفت کو تفصیل سے پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

پراجیکٹ کوآرڈینیٹر میڈم صبا رانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ملکر انسانی حقوق کی بالادستی کے لیے دن رات کام کرنا ہے، یہ اجلاس نہ صرف ہمارے اجتماعی کام کو سراہنے کا موقع ہے بلکہ آنے والے وقت میں ہم سب کے لیے مشترکہ اقدامات کی راہیں بھی ہموار کرے گا۔پروگرام کے اختتام پر شرکا نے عزم اعادہ کیا کہ وہ مقامی سطح پر سماجی ہم آہنگی، خواتین و بچوں کے حقوق اور پُرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنے کردار کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اس پروگرام میں آواز II کی سینئر ٹیم، ضلع فورم کے معزز اراکین اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔