اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):آٹوپارٹس کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر48.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 69.37فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر82.71 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا، فروری میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر5.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوجنوری میں 6.86 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 3.53 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں آٹو پارٹس کی درآمدات کاحجم 96.40 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹرانسپورٹ گروپ کی مجموعی درآمدات پر1.022 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 924.18ملین ڈالرتھا۔