آپریشن غضب للحق کے دوران فتنہ الخوارج / افغان طالبان کے 641 دہشت گرد ہلاک، 855 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی آپریشن ”غضب للحق“ کے حوالے سے ”ایکس پوسٹ“

آپریشن غضب للحق کے دوران 11 مارچ 2026ء کو سہ پہر 4 بجے تک فتنہ الخوارج / افغان طالبان کے 641 دہشت گرد ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 42 چیک …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے دوران 11 مارچ 2026ء کو سہ پہر 4 بجے تک فتنہ الخوارج / افغان طالبان کے 641 دہشت گرد ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 42 چیک پوسٹیں قبضہ میں لے کر تباہ کی گئیں۔ اسی طرح 219 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔ افغانستان بھر میں 65 دہشت گروں کے ٹھکانوں اور معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں