آپ نے تو ہر چیز کی طرح شعر بھی چوری کیا، میں نے خود آپ کے لئے آپ کے شایان شان لکھا، ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال صاحب کے نام ٹویٹ

مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ احسن اقبال صاحب آپ نے تو ہر چیز کی طرح شعر بھی چوری کیا، میں نے خود بنفس نفیس خاص آپ کے لئے لکھا تاکہ آپ کے شایان شان ہو۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اپنی نظم میں کہا ہے کہ” دفاع کروں میں قطری خطوں کاسعادت سمجھ کر،بیچوں ہزاروں کی کھجی لاکھوں میں عبادت سمجھ کر،جھوٹ کا نہ ختم ہونے والا سفراور مرے ہمنواکیے جا رہے تھے کرپشن عبادت سمجھ کر،وہ کرپشن کی رونق، لفافوں کی واہ واہ، سبھی معترف تھے مہارت سمجھ کر، بس یکایک نجانے کہاں سے ایک خان آگیا۔