زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر/سی ای او طاہر یعقوب بھٹی نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں پاکستان کے آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل سے ملاقات کی۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران طاہر یعقوب بھٹی نے آڈیٹر جنرل کو سال 2023 میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ میں نافذ کی گئی اصلاحات اور تبدیلی کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
آڈیٹر جنرل مقبول گوندل کی زرعی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات، کارکردگی کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر/سی ای او طاہر یعقوب بھٹی نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں پاکستان کے آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل سے ملاقات کی۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران طاہر یعقوب بھٹی نے آڈیٹر جنرل کو سال 2023 میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ میں نافذ کی گئی اصلاحات اور تبدیلی کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حکمت عملی نے بینک کو مالی اور انتظامی چیلنجوں سے نکال کر ایک شفاف ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک اب مسلسل ریکارڈ مالی کارکردگی حاصل کر رہا ہے اور ملک بھر میں تازہ فارغ التحصیل اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے 900 سے زائد ملازمت کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اجاگر کیا کہ ڈیجیٹل بینکنگ پروڈکٹس اور خدمات کے ذریعے زرعی ترقیاتی بینک چھوٹے کسانوں تک زیادہ موثر انداز میں پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے بینک کے منفرد کاروباری ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ برانچ منیجرز اور موبائل کریڈٹ افسران دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں جا کر کسانوں کے گھروں پر زرعی فنانسنگ اور دیگر بینکنگ خدمات فراہم کرتے ہیں۔مقبول احمد گوندل نے زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی اور چھوٹے کسانوں کی معیشت بہتر بنانے میں اس کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے اپنے دفتر سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ احتساب، شفافیت اور اچھا گورننس بینک کی مالی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے کلیدی ترجیحات ہونی چاہئیں۔ صدر/سی ای او نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو زرعی ترقیاتی بینک کا یادگار تحفہ پیش کیا۔ آڈیٹر جنرل نے یقین دلایا کہ وہ ڑیڈ ٹی بی ایل کے اسلام آباد ہیڈ آفس کا دورہ کریں گے۔








