لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ابتدائی سطح پر تشخیص کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے۔ منگل کو لاہور میں شوکت خانم ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ اس سال حکومتی سطح پر آگاہی مہم کا انعقاد کرنے …
ابتدائی سطح پر تشخیص کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ، خاتون اول ثمینہ عارف علوی

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ابتدائی سطح پر تشخیص کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے۔ منگل کو لاہور میں شوکت خانم ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ اس سال حکومتی سطح پر آگاہی مہم کا انعقاد کرنے سے بریسٹ کینسر کے خلاف خود تشخیصی کا اہم پیغام ملک بھر میں عام ہوا ہے۔ثمینہ عارف علوی نے شوکت خانم ہسپتال کی کینسر کے مریضوں کی حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کینسر کے غریب مریضوں کے مفت علاج کے لئے اس ادارے کا قیام عمل میں لایا جو اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں میں بھی ہو سکتا ہے ابتدائی سطح پر تشخیص کے ذریعے اس کی وجہ سے ہونے والی شرح اموات میں کمی کی جا سکتی ہے ۔تقریب سے شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف لویا،مارکیٹنگ منیجر نائلہ خان اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صحت مند طرز زندگی اور بروقت ڈاکٹر سے معائنے کے ذریعے بریسٹ کینسر کو شکست دینے کی ضرورت پر زور دیا۔







