ابوظہبی میں انٹرنیشنل سکیورٹی الائنس کا وزارتی اجلاس

ابوظہبی۔6نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان کی زیر صدارت انٹرنیشنل سکیورٹی الائنس کا چھٹا وزارتی اجلاس ابوظہبی کے ایمیرٹس پیلس میں منعقد ہوا۔وام کے مطابق اجلاس میں اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ نے شرکت کی۔اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سیف بن زاید نے تمام وزرا کا متحدہ عرب امارات کو ’’ان …

ابوظہبی۔6نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان کی زیر صدارت انٹرنیشنل سکیورٹی الائنس کا چھٹا وزارتی اجلاس ابوظہبی کے ایمیرٹس پیلس میں منعقد ہوا۔وام کے مطابق اجلاس میں اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ نے شرکت کی۔اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سیف بن زاید نے تمام وزرا کا متحدہ عرب امارات کو ’’ان کا دوسرا گھر‘‘ قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں امارات نے رواداری کو قومی قدر، بقائے باہمی کو تفاہم کا پل اور امن کو عالمی پیغام بنایا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سلامتی کا مستقبل انفرادی کوششوں پر نہیں بلکہ اجتماعی تعاون اور اعتماد پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کی بنیاد امن و استحکام ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی اشتراک اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔شیخ سیف بن زاید نے اعلان کیا کہ فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل نے انٹرنیشنل سکیورٹی الائنس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کی شمولیت اتحاد کے عالمی دائرۂ اثر میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کے بین الاقوامی کردار اور مؤثریت کو مزید تقویت دے گی۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا انٹرنیشنل سکیورٹی الائنس کے وژن یعنی انسانی سلامتی، امن اور مشترکہ عالمی تعاون کے فروغ کو تسلیم کر رہی ہے۔

 

مزید خبریں