ابوظہبی میں یوم پرچم کی تقریب، صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے پرچم کشائی

ابوظہبی۔3نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے قصرالحصن، ابوظہبی میں قومی پرچم بلند کیا، یومِ پرچم کے موقع پر منعقدہ اس تقریب نے وفاداری، اتحاد اور قومی فخر کے جذبات کو اجاگر کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس میں ریٹائرڈ اماراتی فوجی و سروس افسران نے شرکت کی۔ ان کی شرکت ملک کے لیے …

ابوظہبی۔3نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے قصرالحصن، ابوظہبی میں قومی پرچم بلند کیا، یومِ پرچم کے موقع پر منعقدہ اس تقریب نے وفاداری، اتحاد اور قومی فخر کے جذبات کو اجاگر کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس میں ریٹائرڈ اماراتی فوجی و سروس افسران نے شرکت کی۔

ان کی شرکت ملک کے لیے ان کی برسوں پر محیط خدمات کے اعتراف کے طور پر تھی، ان افسران کی موجودگی نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ متحدہ عرب امارات اپنے ماضی کے معماروں کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پر امارات کے صدر نے کہا کہ یومِ پرچم پر پرچم بلند کرنا قومی اتحاد، استقامت اور فخر کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریٹائرڈ عہدیداروں، جنہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا، وفاداری اور خدمت کی ایسی مثالیں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام نے ہمیشہ جذبۂ قربانی، اجتماعی ذمہ داری اور خلوصِ نیت سے ملک کی خدمت کی ہے اور یہی عزم و جذبہ ہے جو آج بھی ملک کے پرچم کو سربلند رکھے ہوئے ہے۔

یومِ پرچم کی تقریب سے قبل شیخ محمد بن زاید نے قصرالبطین میں ریٹائرڈ افسران کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ افسران نے صدرِ امارات سے ملاقات پر فخر کا اظہار کیا اور اس قومی موقع کا حصہ بنائے جانے پر شکریہ ادا کیا۔امارات کے صدر بعد ازاں ریٹائرڈ افسران کے ہمراہ قصرالبطین سے قصرالحصن تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور ملک کے لیے ان کی طویل خدمات کو سراہا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات اپنے شہریوں کے علم، تجربے اور حب الوطنی کو قومی اثاثہ سمجھتا ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے ترغیب کا ذریعہ اور ترقی کا ستون ہیں۔