اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اتحادی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے' متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اتحادی پارٹی ہے جو غریبوں کی خوشحالی کے لئے اس کی پارٹنر رہے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے جو …
اتحادی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اتحادی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے’ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اتحادی پارٹی ہے جو غریبوں کی خوشحالی کے لئے اس کی پارٹنر رہے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے جو ملک کیلئے سب سے زیادہ محصولات پیدا کر رہا ہے مگر اس بڑے شہر کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اور گزشتہ 15 سالوں سے اس کے لئے ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کئے گئے۔ زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسے ترقی یافتہ شہر بنانے میں ناکام رہی اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر نہ بناسکی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندہ کراچی کے میئر کو اختیارات دینے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت نے بیماری کے سبب بیرون ملک علاج کرانے کے لئے ریلیف دیا مگر وہ وہاں مزے اڑا رہا ہے۔








