اقوام متحدہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے ” عالمی مکالمے کی اہمیت“کے موضوع پر کئے گئے سروے کے نتائج جاری کئے گئے۔ سروے میں شریک 87 فیصد شرکا کی رائے میں عالمی چیلنجوں کا مقابلے کرنے کے لئے عالمی اتفاق رائے بہت ضروری ہے۔ شرکا کی اکثریت کے خیال میںکورونا وائرس کی وبا نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اور زیادہ بڑھا دیا …
اتحاد عالم وقت کی اہم ضرورت ہے، سروے اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے ” عالمی مکالمے کی اہمیت“کے موضوع پر کئے گئے سروے کے نتائج جاری کئے گئے۔ سروے میں شریک 87 فیصد شرکا کی رائے میں عالمی چیلنجوں کا مقابلے کرنے کے لئے عالمی اتفاق رائے بہت ضروری ہے۔ شرکا کی اکثریت کے خیال میںکورونا وائرس کی وبا نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے۔اقوام متحدہ نے اس سال جنوری میں بنی نوع انسان کے مستقبل کے امکانات کے بارے میں عالمی سطح پر مکالمے اور سروے کی سرگرمی کا آغاز کیا۔ 21 تاریخ ستمبرتک دنیا بھر کے تقریباً تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا کو رہنے کے لئے ایک بہتر جگہ بناتا ہے اور 74فیصد اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ناگزیر ہے۔سروے کے شرکا کو امید ہے کہ اقوام متحدہ 21 ویں صدی میں مزید فعال ، شفاف ، ذمہ دار انہ اور موثر کردار ادا کرے گا۔








